مالی سال 2018-19میں محکمہ زراعت کیلئے تقریباً 8,7ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی

پیر 14 مئی 2018 23:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے خزانہ کیپٹن (ر) ڈاکٹر رقیہ سعیدہاشمی نے بلوچستان کا مالی سال 2018-19ء کا بجٹ ایوان میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ مالی سال 2018-19میں محکمہ زراعت کے لئے تقریباً 8,7ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جو موجودہ مالی سال کے مقابلے میں تقریباً 5فیصد زیادہ ہیں قلعہ سیف اللہ اور اوتھل میں مارکیٹ اسکوائرز کو 5کروڑ کی لاگت سے جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا اٹھارہ مختلف اضلاع میں تقریباً 28.

(جاری ہے)

8کروڑ روپے کی لاگت سے سرکاری زرعی فارمز کو مکمل طورپرفعال بنایا جارہا ہے زرعی ٹریننگ ادارے کی تعمیر پر 50کروڑ روپے کی لاگت سے کام کا آغاز ہوچکا ہے معیاری پودوں کی فراہمی کی غرض سے ٹشو کلچر (Tissue Culture)کی ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے کیلئے زرعی شعبہ کے تحت تقریباً5.6کروڑ روپے کی لاگت سے ایک اہم منصوبے پر کام جاری ہے اگلے مالی سال کے دوران بلڈوزروں کے پچاس ہزار گھنٹے ضرورت مند زمینداروں میں تقسیم کئے جائیں گے تاکہ مزید غیر کاشت رقبہ کو زیر کاشت لایا جاسکے۔