سینیٹر سراج الحق کا سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

پیر 14 مئی 2018 23:06

سینیٹر سراج الحق کا سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، ترجمان امیر العظیم اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے سی پی این ای کے نومنتخب صدر عارف نظامی ،سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک ،سینئر نائب صدر امتنان شاہد اور دیگر عہدیداروں کو انکے انتخاب پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ سی پی این ای کے نومنتخب عہدیدار اخباری صنعت کے مسائل کے حل کیلئے اپنا موثر کردارجاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام نو منتخب عہدیداران آزادی صحافت اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے بھی اپنا موثر کردار اورملکی ترقی کے لیے حکومت اور دیگر اداروں کی راہنمائی کا فریضہ ادا کریں گے اور شعبہ صحافت سے وابستہ کارکنوں کے مسائل کے حل کے لیے اپنا بھر پورکردار ادا کریں گے ۔