صوبائی حکومت کا تاریخ سازبجٹ 2018-19ء پیش

نئے بجٹ میں کسی بھی قسم کا ٹیکس نہیں لگایا گیا،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ملک کی تیز رفتار ترقی پر دنیا کے تمام ممالک کی انوسٹمنٹ کا رخ پاکستان کی طرف مڑ گیا ہے‘صوبائی وزیر منشاء اللہ بٹ

پیر مئی 23:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے تاریخ ساز بجٹ 2018-19ء پیش کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے بجٹ میں کسی قسم کا ٹیکس نہیں لگایا گیا،جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیاہے۔ حکومت کاشتکاروں کو ہر قسم کی سہولیت میں پیش پیش ہے اس سلسلے میں ان کو کھاد ، بجلی کے نرخوں، زرعی آلات اور ٹریکٹر کی خریداری پر سبسٹڈی بھی دی جا رہی ہے۔

آج ملک کی تیز رفتار ترقی پر دنیا کے تمام ممالک کی انوسٹمنٹ کا رخ پاکستان کی طرف مڑ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں توانائی کا بحران جلد اپنی موت آپ مر جائے گاکیونکہ پنجاب میں لگائے گئے توانائی کے منصوبے اپنی اہمیت اجاگر کرنا شروع کر دیں گے۔

(جاری ہے)

میٹرک اور انٹر کے امتحانات اعلیٰ نمبروں سے پاس کرنے والوں کو ہزار وں لیپ ٹاپ تقسیم کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی نظریں پاکستان کی تیز رفتار معاشی ترقی پر اٹک گئی ہیں۔۔دنیا کو اب سی پیک منصوبہ کی اہمیت و افادیت معلوم ہورہی ہے۔پاک چین دوستی کو ہمیشہ اہمیت دی گئی ہے۔اور یہی دوستی اب اپنی نئی آن بان کے ساتھ طلوع ہو رہی ہے۔۔سی پیک منصوبہ میں اب کوئی بھی ملک دونوں ممالک کی رضا مندی کے بغیر شامل نہ ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران زرداری کمپنی پاکستان کی تیز رفتار ترقی کو ہمیشہ منفی انداز میں دیکھ رہے ہیںاور ہر بار اس ترقی پر طنز و تنقید کو اپنا وطیرہ بنانے کو اپنا دانشورانہ ا قدام قرار دیتے ہیں۔اگر یہ لوگ واقعی ملک و قوم سے مخلص ہوتے تواس ترقی پر حکومت وقت کا ساتھ دیتے۔