Live Updates

سابق وزیراعظم نوازشریف کے قومی سلامتی سے متعلق متنازع بیان کے خلاف سندھ اسمبلی میںقرارداد اتفاق رائے سے منظور

پیر 14 مئی 2018 23:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) سابق وزیراعظم نوازشریف کے قومی سلامتی سے متعلق متنازع بیان کے خلاف سندھ اسمبلی نے ایک قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی پیر کو سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں نواز شریف کے متنازعہ بیان کے خلاف حزب اقتدار اور حزب اختلاف کی جماعتیں یک زبان ہوگئیں حکومتی واپوزیشن جماعتوں نے مشترکہ قرارداد سندھ اسمبلی میں پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا قرارداد پر مسلم لیگ فنکشنل، ایم کیوایم پیپلزپارٹی، تحریک انصاف اور پی ایس پی ارکان نے دستخط کیے تاہم نواز لیگ کے اراکین کی جانب سے قرارداد پر دستخط سے گریز کیا گیا قرارداد میں کہا گیا کہ ممبئی حملوں سے متعلق سابق وزیراعظم کے بیان سے پوری قوم کی دل آزاری ہوئی ہے یہ بیان دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑنے والوں کی قربانیوں کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے نوازشریف نے غیر زمہ دارانہ بیان دیکر آئین پاکستان کے ساتھ حلف کی خلاف ورزی کی۔

(جاری ہے)

نوازشریف کا غیرذمہ دارانہ بیان ملکی سلامتی اور خودمختاری پر کاری ضرب ہے پورا ایوان نوازشریف کے بیان کی مذمت کرتا ہے قرارداد میں مزید کہا گیا کہ نوازشریف اپنے بیان پر قوم سے فی الفور معافی مانگیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات