پاکستان کے دفاع، سلامتی اوراستحکام کیلئے پوری قوم متحد ہے،

سربراہ پاکستان سنی تحریک سابق ناہل وزیر اعظم کا باغیانہ رویہ ملک سے غداری ہے ،نواز شریف کو ملک کی غداری کے جرم میں گرفتار کیا جائے،ثروت اعجاز قادری

پیر مئی 23:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) نظام مصطفی محاذ کے سینئر وائس چیئر مین(MMN)و سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کیلئے رسک بننے والوں کو لگام دینا ہوگی ،،پاکستان کے دفاع، سلامتی اوراستحکام کیلئے پوری قوم متحد ہے ، نواز شریف ملک کیلئے سیکیورٹی رسک اور خطرہ بن چکے ہیں ،پاک فوج اور اداروں کی ساخ کو مجروع کرکے نواز شریف غیر ملکی قوتوں کو خوش کررہے ہیں ،عالمی طاقتیں پاک فوج کو بدنام کرنے کیلئے نواز شریف کو استعمال کررہی ہیں سابق ناہل وزیر اعظم کا باغیانہ رویہ ملک سے غداری ہے ،،نواز شریف کو ملک کی غداری کے جرم میں گرفتار کیا جائے ،،امریکہ بھارت اور اسرائیل گٹھ جوڑ نے ممبئی حملوں کا ڈرامہ رچایا ،اس ڈارامے کا سارا سین دی پوسٹ ،اور گارجین نیوز پیپرز نے کھول دیا تھا ،لیکن پاکستان کا تین بار وزیراعظم رہنے والا شخص پاکستان کو ممبئی حملوں کا ذمہ دار قرار دیکر ملک دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو پورا کرنے کی ناپاک جسارت کررہا ہے ،،نواز شریف کے ممبئی حملے میں پاک فوج یا ملک کے ملوث کرنے کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں ،بانیان پاکستان کی اولادیں ملک دشمنوں کے کسی بھی ناپاک منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ،پاک فوج کا ملک کا بچہ بچہ احترام اور ان کی قربانیوں پر فخر محسوس کرتا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اورنگی ٹائون میں جنرل ورکرز کنونش وحلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ نواز شریف کا بیان ملک دشمن دہشتگردوںاور قوتوں کو آکسیجن فراہم کرتا ہے ،،پاکستان سنی تھریک مطالبہ کرتی ہے کہ نواز شریف کو فوری طور پر گرفتار کرکے بغاوت کا مقدمہ چلایا جائے ،انہوں کا کہنا تھا کہ آئین وقانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں ،نااہل سابق وزیر اعظم نواز شریف کرپشن کیسز سے رہائی کیلئے ملک دشمنی پر اتر آئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے پہلے ہی سازشوں کا جل بچھا چکی ہیں ،پاک فوج ملک کے اندر دہشتگردی کے خلاف حالت جنگ میں ہے جبکہ سرحد پار سے سازشوں کامقابلہ کررہی ہے ،پاک فوج پر پوری قوم کو فخر ہے ،ملکی سلامتی اور دہشتگردی کے کاتمے کیلئے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ،انہوں کا کہنا تھا کہ کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد ویکجہتی کو فروغ دیں ،،پاکستان کو آگے کی طرف لیجانے کیلئے کرپٹ اور عوام کے مسائل حل نہ کرنیوالوں کو مسترد کرنا ہوگا ،عوام میں ووٹ کی طاقت اورشعور کو اجاگر کرنے کیلئے عوامی رابطے تیز کئے جائیں ۔