حافظ آباد، دو ملزمان نے دوشیزہ کو اغواکرلیا ، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا

پیر 14 مئی 2018 23:15

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) حافظ آباد کے نواحی قصبہ سے دو ملزمان نے دوشیزہ کو مبینہ طور پر زنا بالجبر کی نیت سے اغواکرلیا جس پر پولیس تھانہ ونیکے تارڑ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور مغویہ کو برآمد کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

13سالہ آمنہ رانی پڑھنے کے لئے جارہی تھی کہ دو ملزمان امتیاز عرف تاجی وغیرہ اسے زبردستی زنا بالجبر کی نیت سے اغواء کرلے گئے۔پولیس تھانہ ونیکے تارڑ نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے امتیاز کو گرفتار کرلیا ور مغویہ کو بازیاب کروالیا۔

متعلقہ عنوان :