سی بی سی انٹر کلب بیڈمنٹن چیمپین شپ اختتام پذیر، چمپین شپ کے مینز ٹیم ایونٹ کا ٹائٹل سی بی سی نے جیت لیا

پیر 14 مئی 2018 23:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) سی بی سی انٹر کلب بیڈمنٹن چیمپین شپ پیر کو ختم ہو گئی روڈھم ہال میں کھیلی جانے والی اس چیمپین شپ کے مینز ٹیم ایونٹ کا ٹائٹل سی بی سی نے جیت لیا ۔

(جاری ہے)

فائنل میں پیراماونٹ بیڈمنٹن کلب کو سخت مقابلے کے بعد 2-3سے شکست دے دی مینز ٹیم ایونٹ میں ٹاپ بیڈمنٹن پلیئرذ مراد خان, حافظ عرفان سعید, انجم بشیر ,عامر سعید سمیت دیگر نے شرکت کی وویمنز سنگلز کا ٹائٹل سحرا اکرم کے نام رہا سحرا اکرم نے فائنل میں ہما جاوید کو 0-3سے شکست دی ۔وویمنز ڈبلز کا ٹائٹل صائمہ وقاص اور میمونہ امیر نے جیتا بعدازاں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ عبد القہار وادان نے انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :