مالی سال 2018-19میں محکمہ لائیو اسٹاک کیلئے تقریباً 4ارب روپے مختص کئے گئے ہیں،مشیر خزانہ

پیر 14 مئی 2018 23:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے خزانہ کیپٹن (ر) ڈاکٹر رقیہ سعیدہاشمی نے بلوچستان کا مالی سال 2018-19ء کا بجٹ ایوان میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ مالی سال 2018-19میں محکمہ لائیو اسٹاک کیلئے تقریباً 4ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جو موجودہ مالی سال کے مقابلے میں تقریباً 2فیصد زیادہ ہے نئے مالی سال کے دوران جانوروں کی مختلف بیماریوں کے علاج کیلئے 30کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں امور حیوانات ہسپتال کی تعمیر پرکام تیزی سے جاری ہے جس پر لاگت کا تخمینہ 50کروڑ روپے ہے صوبے کے 20مختلف اضلاع میں 11کروڑ روپے کی لاگت سے ویٹرنری سروسز فراہم کی جائیں گی 2کروڑ روپے کی لاگت سے ویٹرنری تعلیم اور آگاہی مہم چلائی جائے گی کانگو وائرس کے خاتمے کیلئے 22کروڑ روپے کی لاگت سے کام جاری ہے صوبے کے چھ مختلف اضلاع میں لائیوسٹاک مارکیٹس کے قیام کی تجویز زیرغور ہے جس پر لاگت کا تخمینہ تقریباً 20کروڑ روپے ہے ۔