محکمہ لوکل گورنمنٹ لوکل باڈیز کیلئے مالی سال 2018-19کیلئے ترقیاتی مد میں 6.4ارب روپے اور غیر ترقیاتی مد میں 5ارب روپے فراہم کئے گئے ، ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی

پیر 14 مئی 2018 23:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے خزانہ کیپٹن (ر) ڈاکٹر رقیہ سعیدہاشمی نے بلوچستان کا مالی سال 2018-19ء کا بجٹ ایوان میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ مالی سال 2017-18کے دوران محکمہ لوکل گورنمنٹ لوکل باڈیز کیلئے غیر ترقیاتی مد میں تقریباً6.4ارب روپے اور ترقیاتی مد میں 5ارب روپے فراہم کردیئے گئے ہیں اس سلسلے کو اگلے مالی سال 2018-19میں بھی جاری رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

تمام اضلاع میں صوبائی (Sanitation Policy)کے تحت صحت و صفائی کے جامع پروگرام شروع کئے جائیں گے۔ مرحلہ وار تمام اضلاع میں لوکل گورنمنٹ اورچیئرمین ضلع کونسل کے دفاتر تعمیر کئے جارہے ہیں مرحلہ وار سب اضلاع ،میونسپل کمیٹیوںاور میونسپل کارپوریشنز کے چیئرمینوں کو گاڑیاں دی جائیں گی۔