محکمہ صنعت و تجارت کیلئے مالی سال2018-19میں 1.2ارب روپے مختص کئے گئے ہیں،مشیر خزانہ

پیر 14 مئی 2018 23:21

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے خزانہ کیپٹن (ر) ڈاکٹر رقیہ سعیدہاشمی نے بلوچستان کا مالی سال 2018-19ء کا بجٹ ایوان میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ مالی سال 2018-19میں محکمہ صنعت و تجارت کیلئے تقریباً 1.2ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جو موجودہ مالی سال 2017-18کے مقابلے میں تقریباً10فیصد زیادہ ہیں خضدار اور بوستان میں اسپیشل اکنامک زونز کا قیام عمل میں لایاجارہا ہے جس سے صوبے میں مزید صنعتوں کا قیام عمل میں آسکے گا اور بے روگاری میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔

(جاری ہے)

چالیس سے زائد ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز کی تعمیر کا کام مکمل کرکے فعال بنادیادیا گیا ہے جہاں پر نوجوانوں کو ٹریننگ دی جائے گی جس کی بدولت بے روزگاری پر قابو پایا جاسکے گا انڈسٹریل اسٹیٹ کوئٹہ ،ڈیرہ مراد جمالی اور حب کو فعال بنادیا گیا ہے جہاں مختلف صنعتی مراکز کے قیام عمل میں لایا گیا ہے جس سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں بلکہ قومی خزانے کو ریونیو بھی فراہم کیا جاتا ہے بوستان میں وفاقی حکومت کے تعاون سے کام ہورہا ہے جو عنقریب صنعتی اور اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز بنے گا۔

متعلقہ عنوان :