حکومت بلوچستان نے جرنلسٹ ویلفیئر فنڈ 30ملین روپے سے بڑھا کر 200ملین روپے کردیا،پریس کلب کی سالانہ گرانٹ 10ملین روپے سے بڑھا کر 20ملین روپے کردی گئی ہے،ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی

پیر 14 مئی 2018 23:21

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے خزانہ کیپٹن (ر) ڈاکٹر رقیہ سعیدہاشمی نے بلوچستان کا مالی سال 2018-19ء کا بجٹ ایوان میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان کبھی بھی صحافیوں کے مسائل کے حل اورانکی فلاح و بہبود سے غافل نہیں رہی ہے اس حوالے سے درج ذیل اقدامات قابل ذکر ہیں حکومت بلوچستان نے جرنلسٹ ویلفیئر فنڈ جوکہ 30ملین روپے تھا اسے بڑھا کر 200ملین روپے کردیا ہے اس رقم سے حاصل شدہ منافع صحافیوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے گا پریس کلب کوئٹہ جوکہ تمام عوامی و سیاسی مسائل کی شنوائی کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے حکومت نے پریس کلب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں بھر پور معاونت فراہم کی ہے اوراسکی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے سالانہ گرانٹ 10ملین روپے سے بڑھا کر 20ملین روپے کردی گئی ہے صحافت کے شعبہ سے وابستہ ایک اہم طبقہ ’’ہاکرز‘‘ ہے ہاکرز کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت نے کئی اہم اقدامات اٹھائے ہیں جس میں اخبار مارکیٹ سرفہرست ہے علاوہ ازیں ہاکرز کی فلاح و بہبود کیلئے 11ملین روپے سے فنڈز بھی قائم کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :