محکمہ ثقافت وساحت کیلئے آئندہ مالی سال کیلئے 19.8کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں،مشیر خزانہ ڈاکٹر ر قیہ سعید ہاشمی

پیر 14 مئی 2018 23:21

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے خزانہ کیپٹن (ر) ڈاکٹر رقیہ سعیدہاشمی نے بلوچستان کا مالی سال 2018-19ء کا بجٹ ایوان میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ مالی سال 2018-19کیلئے محکمہ ثقافت وسیاحت کیلئے غیر ترقیاتی مد میں تقریباً 19.

(جاری ہے)

8کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں بلوچستان آرٹ کونسل ایکٹ2017کو نافذ کرنے کیلئے صوبائی اسمبلی سے منظور کرایا جارہا ہے صوبے میں سیاحت کے فروغ کیلئے 60سے زائد تفریحی مقامات کی نشاندہی کردی گئی ہے ادارہ برائے سیاحت کوئٹہ کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے بلوچستان آڑٹسٹ ویلفیئر فنڈ کی تجویز بھی زیر غور ہے۔