مالی سال 2018-19کے لئے 8035نئی اسامیاں پیدا کی جائیں گی ،ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی

پیر مئی 23:21

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے خزانہ کیپٹن (ر) ڈاکٹر رقیہ سعیدہاشمی نے بلوچستان کا مالی سال 2018-19ء کا بجٹ ایوان میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ مالی سال 2018-19کے لئے 8035نئی اسامیاں پیدا کی جائیں گی جس سے براہ راست روزگار کے مواقع میسر ہونگے صوبائی حکومت کے مختلف اداروں میں موجود تربیتی اداروں مثلاًً ٹی ٹی سی ، وی ٹی سی اورسمال انڈسٹریز کے تحت کام کرنے والے اداروں میں نوجوانوں کو تربیت دی جائے گی تاکہ وہ اپنے لئے خود روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے قابل بن جائیں مزید یہ کہ تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کیلئے انٹرن شپ کا بندوبست کیا جارہا ہے اسکے علاوہ وفاقی اداروں میں وفاقی بجٹ سے ہزاروں اسامیوں پر بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بے روزگار نوجوانوں کو اہلیت اور میرٹ کی بنیاد پر روزگار فراہم کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :