ہم نصابی سرگرمیاں بھی اتنی اہمیت کی حامل ہیں جتنی نصابی سرگرمیاں،اقبال جھگڑا

پیر 14 مئی 2018 23:24

ہم نصابی سرگرمیاں بھی اتنی اہمیت کی حامل ہیں جتنی نصابی سرگرمیاں،اقبال ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ ہم نصابی سرگرمیاں بھی اتنی اہمیت کی حامل ہیں جتنی نصابی سرگرمیاں،اعلی تعلیمی ادارے نصابی وہم نصابی سرگرمیوں پر یکساں توجہ دے کر ہی معاشرے کے ہرشعبے میں فعال،ترقی اورمثبت سوچ کے حامل قائدین تیار کرسکتے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کااظہار پشاور یونیورسٹی میں منعقدہ پہلے واٹر کلر عالمی نمائش کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔

نمائش میں بڑی تعداد میں یونیورسٹی اساتذہ، طلباء وطالبات، والدین اورمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔ جبکہ نمائش میں دنیا کی22 ممالک سی150 آرٹسٹ نے اپنے واٹر کلر تخلیقات رکھی ہوئی تھیں،گورنر نے تمام آرٹسٹوں کے بہترین واٹرورک کو سراہا اور انہیں داد دی۔

(جاری ہے)

گورنر نے کہا کہ واٹر کلرآرٹ تاریخی اہمیت کاحامل ہے ا وریہ ایک ناقابل یقین حقیقت ہے۔

گورنر نے نمائش کے انعقاد پر پشاوریونیورسٹی کے سنٹر آف ایکسی لینس آف آرٹ، مہران یونیورسٹی آف ا نجینئراینڈٹیکنالوجی جامشورواورانٹرنیشنل واٹر کلر سوسائٹی پاکستان کو اپنی نوعیت کے اس پہلے نمائش کے انعقاد پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ا ورتوقع ظاہر کی کہ فیکلٹی اورطلباء دونوں اس نمائش سے بہت کچھ سکھیں گے اور آنے والے نسلوں کیلئے اسے مثال بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :