قومی احتساب بیورو نے مختلف جعلی کاروبارکے ذریعے سادہ لوح عوام کے پیسے خردبردکرنیوالے طارق محمودکوگرفتارکرلیا

پیر 14 مئی 2018 23:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوانے مختلف جعلی کاروبارکے ذریعے سادہ لوح عوام کے پیسے خردبردکرنیوالے میگا شائن Pvtلمٹیڈ ہریپورکے ڈائریکٹر(راولپنڈی کارہائشی) طارق محمودکوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملزم طارق محمودنے دیگرساتھیوںکی ملی بھگت سے میگاشائن،میگالنکس،ٹی فورٹریڈنگ اورورلڈوائڈ مارکیٹنگ سمیت دیگرکمپنیاںاسلام آباد،ہریپور اوردیگرشہروںمیںقائم کی تھیں۔

ملزم نے جعلی کاروبارمیںسادہ لوح عوام کی سرمایہ کاری کرنے کی حوصلہ افزائی کی تاہم سرمایہ کاری کرنے کے بعدملزم نے نہ سرمایہ کاری کرنیوالوںکومنافع دیااورنہ ہی اپنی رقم واپس کردی اور فرار ہوگئے ۔ملزم کی جسمانی ریمانڈحاصل کرنے کیلئے ملزم کواحتساب عدالت کے سامنے پیش کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :