سعودی عرب کا روہنگیا مسلمانوں کیلئے افطاری کیلئے امدادفراہم کرنے کا اعلان

پیر 14 مئی 2018 23:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) سعودی عرب کی جانب سے شاہ سلمان ہیومنٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر کے تحت روہنگیا مسلمانوں کیلئے افطاری کیلئے امدادفراہم کرنے کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق سعودی عرب نے روہنگیا مسلمانوںکی افطاری کیلئے 5لاکھ امریکی ڈالر کی امدادفراہم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت 85ہزار روہنگیامسلمان مستفید ہوسکیں گے، اس کے علاوہ بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوںکے پناہ گزینوں کیلئے 7لاکھ امریکی ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے جس کے تحت 1لاکھ 30ہزار سے زائد روہنگیا پناہ گزین استفادہ حاصل کرسکیںگے ، اس سلسلے میں بنگلہ دیش کی حکومت کو امدادی چیک ایک تقریب کے دوران حوالے کردیے گئے ہیں ۔

۔ شمیم محمود،