جامعہ سندھ ٹھٹھہ کیمپس کے قیام کے بعد سے ضلع کے طلبہ و طالبات کو حصول تعلیم کے بہتر مواقع فراہم ہوئے ہیں،مقررین

پیر 14 مئی 2018 23:25

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) دولہ دریا خان ادبی فورم کے زیر اہتمام جامعہ سندھ ٹھٹھہ کیمپس میں شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کی کوآرڈینینٹر سیدہ فضا شاہ کے اعزاز میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹھٹھہ کیمپس کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سرفراز سولنگی، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سماجی بہبود خدابخش بہرانی، غلام نبی خشک، میر محمد بلوچ، سید فدا شاہ، اقبال جاکھرو، حاجن سولنگی و دیگر نے کہا کہ جامعہ سندھ ٹھٹھہ کیمپس کے قیام کے بعد سے ضلع کے طلبہ و طالبات کو حصول تعلیم کے بہتر مواقع فراہم ہوئے ہیں جوکہ اس سے قبل میسر نہیں تھے، سیدہ فضا شاہ نوجوان طلبہ و طالبات کے لیے مشعل راہ ہیں اور باعث حوصلہ ہیں، ٹھٹھہ کیمپس سے ڈگری حاصل کرنے کے بعد اب کیمپس کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کی کو آرڈینیٹر کے طور پر فرائض انجام دے رہی ہیں جو کہ محنت اور لگن کا ہی نتیجہ ہے، سیدہ فضا شاہ کی طرح دیگر طلبہ و طالبات بھی محنت اور لگن سے علم حاصل کریں تبھی کامیابی سے ہم کنار ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنی بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں۔

متعلقہ عنوان :