ریلوئے کا پہیہ ریلوئے ملازمیین کے خون و پسینے کی بدولت رواں دواں ہے،مولیڈنو جتوئی

حکومت وقت نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں ملازمین کے مسائل کومسلسل نظر انداز کر رہی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں،پاکستان ریلوے ٹریفک یارڈ اسٹاف ایسوسی ایشن سکھر

پیر مئی 23:25

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) پاکستان ریلوے ٹریفک یارڈ اسٹاف ایسوسی ایشن سکھر کے ڈویژنل صدر مولیڈنو جتوئی نے کہا کہ ریلوئے کا پہیہ ریلوئے ملازمیین کے خون و پسینے کی بدولت رواں دواں ہے لیکن حکومت وقت نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں ملازمین کے مسائل کومسلسل نظر انداز کر رہی ہیجس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں پاکستان ریلوے ٹریفک یارڈ اسٹاف ایسوسی ایشن نے ہمیشہ ٹریفک یارڈملازمین ک درپیش مسائل سے نجات دلانا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ریلوے ٹریفک یارڈ اسٹاف ایسوسی ایشن سکھر آرائیں روڈ اسٹیشن میں منعقد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے مہمان خاص پاکستان ریلوئے ٹریفک یارڈ اسٹاف کے مرکزی رہنما عبدالرحمن جگا تھے جبکہ مہمانوں میں سنجرانی خادم حسین بھیو،حافظ ایوب چاچڑ،ڈویڑنل پریس سیکریٹری حافظ محمد اسلم سلطانی،شاہد محمود ، علی نواز مہر،حبیب اللہ کھوسہ،منظر حسین بھٹو ، جاوید علی لغاری، نذیر احمد چاچڑ، جمیل احمدبھیو،اختر حسین ، غلام محمد و دیگر ذمہ داران و اسٹاف ممبران کی کثیرتعداد نے شرکت کی اجلاس میں تمام عہدے داروں متفقہ طور سکھر زونل باڈی تشکیل دیتے صدر جمیل احمد،جنرل سیکریٹری علی نواز، نائب صدر حبیب اللہ کھوسہو دیگر کو منتخب کیا گیا اورمبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی گئی کی وہ پاکستان ریلوے ٹریفک یارڈ اسٹاف ایسوسی ایشن کی فلاح و بہبود اسکی ترقی کے لئے اپنے تمام وسائل بروئیکار لائنگے۔

متعلقہ عنوان :