سکھر، میئربیر سٹرارسلان اسلام شیخ نے ہل ٹاپ پر واقع ریسٹورینٹ اور قاسم پارک میں چلڈرن پلے لینڈ کو خالی کرانے کے لئے خود جاکر ہل ٹاپ کا سامان اٹھوایا

پیر 14 مئی 2018 23:25

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کونسل میں منظوری کے بعد ہل ٹاپ پر واقع ریسٹورینٹ اور قاسم پارک میں چلڈرن پلے لینڈ کو خالی کرانے کے لئے خود جاکر ہل ٹاپ کا سامان اٹھوایا جبکہ ٹیکسیشن آفیسر ، لینڈگرانٹ افسر کو سامان کی فہرست بنا کر سامان تحویل میں لینے کی ہدایت کی جبکہ محمد بن قاسم پارک کے پلے لینڈ پر تالہ لگا کر سیل کردیا گیا، شہر کے دوسرے پارکس و تفریحی مقامات سے بھی ناجائز تجاوزات ختم کردی جائیں گی، تمام Mou کو منسوخ کردیا گیا ہے تاکہ شہریوں کیلئے پارکس کو تفریحی کے قابل بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :