رائے ونڈ ، پرانی دشمنی پرایک شخص کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا

دونوں ملزمان آلہ قتل سمیت گرفتار

پیر 14 مئی 2018 23:26

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) رائیونڈ تبلیغی مرکزگیٹ نمبر 3کے سامنے پرانی دشمنی پر دو افراد نے خالد محمودکو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا دونوں ملزمان آلہ قتل سمیت گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رائیونڈ تبلیغی مرکز گیٹ نمبر 3کے سامنے حافظ خالد محمود ولد صغیر محمد قوم چانڈیو جو بستی غلام رسول تھانہ جمال خاں ضلع ڈیرہ غازی خاں کا رہائشی بتایا گیا ہے چار ماہ قبل اپنے علاقہ میں تین افراد کو قتل کرنے کے بعد فرار ہو کر رائیونڈ شہر میںآگیا تھا آج تبلیغی جماعت کے ساتھ صوابی جانے والی جماعت کے ساتھ جا رہا تھا جب تبلیغی مرکز کے گیٹ نمبر 3سے باہر آیا تو ساجدولد در محمد اور افضل ولد اسماعیل نے اسے چھریوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا ریسکیو 1122کی ٹیم نے اطلاع پاکر اسے فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا وہاں اسکو طبی امداد دینے کے بعد تشویشناک حالت میں لاہور جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیاتھاوہاں پہنچ کر یہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ذرائع کے مطابق ساجد ملتان میں SPUمیںتعینات ہے اسکی پیٹی نمبر 980/c ہے جبکہ تھانہ سٹی رائیونڈ کی پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کوآلہ قتل سمیت گرفتار کرکے کارروائی کا آغاز کردیاہے ۔