لورالائی ، لورالائی اتحاد پینل کے سرپرست اعلی کی قیادت میں تحفظ پاکستان ریلی

پاکستان اور پاک فوج کے حق اور امریکہ اسرائیل بھارت کیخلاف زبردست نعرہ بازی

پیر 14 مئی 2018 23:26

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) لورالائی اتحاد پینل کے دفتر سے لورالائی اتحاد پینل کے سرپرست اعلی سابق صوبائی وزیر حاجی محمد خان اتمانخیل کے قیادت میں تحفظ پاکستان ریلی نکالی گئی ریلی کی شرکاء نے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں اور امریکہ اسرائیل بھارت کیخلاف زبردست نعرہ بازی کی ،ریلی شہر کے مختلف شاہراوں سے ہوتا ہوا پریس کلب کے سامنے جلسہ زیر صدارت سردار یححی خان جوگیزئی منعقد ہوا جلسے سے اتحاد پینل کے اصغر خان اتمانخیل،سردار یححی خان جوگیزئی، حاجی عبدالباقی اندڑ، مولوی محمد ابراہیم ، حبیب اللہ کاکڑ، مولوی عبدالصمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو میلی انکھیوں سے دیکھنے والوں کے انکھیں نکال دئینگے دشمن قوتیں سی پیک کا ناکام بنانے کے لئے پاکستان میں پاکستان کے اندر قومیت اسلام اور لسانی بنیادوں پر تقسیم کرنے کے لئے اپنی ایجنٹوں کو استعمال کرئے ہئے جسکا ہم کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دئینگے اور افواج پاکستان کے ساتھ ملکر ملک اور قوم کا دفاع کرئینگے کیونکہ پاکستان ایک اسلامی اور جمہوری ملک ہے اورایک منظم فوج اور ایک ایٹمی قوت کا مالک ہے اج بلوچستان کے پشتون قوم پرست جو کہ بلوچستان میں 5 سال کونسلر سے لیکر گورنر تک اپنے خاندان کے لوگوں کو فائز کرچکے تھے اپنے دور میں انتہائی کرپشن کے بعد اپنے کرپشن کو چھپانے کئے لئے ملک دشمن قوتوں بھارت اسرائیل افغانستان اور امریکہ کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور کل تک پنجابی استعمار کے نعرے لگانے والے اج ایک غدار پنجابی کے گود میں بیٹے ہوئے ہے اور پشتونوں کو بے یار اور مددگار چھوڑ دہئے اور اپنے دور میں اسمبلی میں پشتونستان کا قرارداد تک پیش نہ کرسکے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ایک قوم پرست پارٹی کے سربراء افغانستان سے براہراست پاکستان میں اسلحہ اور منشیات میں ملوث پایا گیا ہے تاکہ پاکستان کے ہر بچے کو دہشت گرد اور منشیات پروش بنایا جاہئے انہوں نے کہا کہ ہم پاک افواج کے ساتھ ہے اور انکے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہے انہوں نے کہ پاکستان کے دشمن پاکستان کے اندر پشتون بلوچ سنی اور شعیہ کے منفی نعروں کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہے اور پاکستان میں معاشی دہشت گردی میں ملوث ہے انہوں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حالیہ بیان کی سخت مذمت کی مقرین نے کہا منظور پشتین اپنے صفوں سے ملک دشمن قوتوں کو نکال باہر کریں اور ہم بھی انکے جائز مطالبات کے حق میں ہے مگر ملک اور افواج پاکستان کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دئینگے اور ہم ہر محاز پر فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اب مذید کسی کے خوشنماء نعروں میں نہیں ائینگے اور اپنے ماضی کے نماہندوں سے حساب لئینگے انہوں نے کہا کہ لورالائی اتحاد پینل ترقی کا نام ہے امن کا نام ہے اور لورالائی کے عوام لورالائی اتحاد پینل اور ان کے سربراء حاجی محمد خان اتمانخیل کے ساتھ ہے مقررین نے چیف جسٹس اف پاکستان اور الیکشن کمیشن اف پاکستان سے اپیل کی کہ وہ پاکستان میں کرپشن اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث قوتوں کو قرار واقعی سزا دی جائیں ۔