راولپنڈی،نیپس نے حکومت پنجاب کے رمضان المبارک کے حوالے سے معمول سے قبل چھٹیوں کے شیڈول کو مسترد کر دیا

نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائویٹ سکولز اینڈ کالجز پاکستان نی 9 جون سے 10اگست تک گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے، رمضان المبارک میں سکولوں کے اوقات 7 بجے سے 11 بجے تک کرنے کا بھی اعلان کیا ہے

پیر 14 مئی 2018 23:26

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائویٹ سکولز اینڈ کالجز پاکستان نے صوبائی وزیر برائے تعلیم رانا مشہود کی جانب سے رمضان المبارک کے حوالے سے معمول سے قبل چھٹیوں کے شیڈول کو مسترد کر دیا جبکہ نیپس نے حکومت پنجاب کے خلاف نجی تعلیمی اداروں کے لیے گرمیوں کی چھٹیوں کے لئے الگ شیڈول کا اعلان کر دیاہے اس ضمن میںنیپس کے مرکزی صدر رانا عبدالرحمن نے وزیر تعلیم کی طرف سے اعلان کردہ گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول مسترد کرتے ہوئے نجی تعلیمی اداروں کے لیے 9 جون سے 10اگست تک گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کی مشاورت کے بغیر دیا گیا چھٹیوں کا شیڈول مسترد کرتے ہیں اس موقع پر رمضان المبارک میں سکولوں کے اوقات 7 بجے سے 11 بجے تک کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ۔