راولپنڈی،ٹرانسپورٹرز یونین کی ٹریفک وارڈن حسن کی طرف سے فوارہ چوک میں سوزوکیوں کے بھاری چالان کرنے کی بھرپور مذمت

ضلعی انتظامیہ اور آرڈی اے نے سوزوکی سٹینڈ کیلئے فوارہ چوک میں 2 فلورز دینے کا وعدہ کیا بعد میں بیسمنٹ میں جگہ دیکر خالی کرالی گئی اسی طرح باڑہ مارکیٹ میں سوزوکی سٹینڈ بناکر ختم کردیا گیا

پیر مئی 23:26

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) ٹرانسپورٹرز یونین راولپنڈی اسلام آباد کے مرکزی صدر راجہ محمد بشیر،جنرل سیکریٹری سردار اسحق،متحدہ ٹرانسپورٹ کے نائب صدر ملک زمان،سوزوکی یونین کینٹ کے چیئرمین قلندر خان، سوزوکی یونین غریب آباد کے صدر راجہ ساجد اور ائیر پورٹ روڈ کے نائب صدر راجہ فیصل نے اپنے مشترکہ بیان میںٹریفک وارڈن حسن کی طرف سے فوارہ چوک میں سوزوکیوں کی2 ہزار سے لیکر3 ہزار تک کے چالان کرنے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سی ٹی او راولپنڈی نوٹس لیں وگرنہ ٹرانسپورٹرز سخت احتجاج پر مجبور ہونگے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور آرڈی اے نے سوزوکی سٹینڈ کیلئے فوارہ چوک میں 2 فلورز دینے کا وعدہ کیا بعد میں بیسمنٹ میں جگہ دیکر خالی کرالی گئی اسی طرح باڑہ مارکیٹ میں سوزوکی سٹینڈ بناکر ختم کردیا گیاجو کہ ظلم و زیادتی کی انتہا ہے،انہوں نے کہا کہ ہمیں سٹی صدر روڈ پر دھکیل کر اب ہمارے بچوں کا رزق بھی چھینا جارہا ہے،کمشنر اورڈپٹی کمشنر نوٹس لیںاور بھاری چالان اور جرمانوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کرایا جائے۔

متعلقہ عنوان :