راولپنڈی،متحدہ مجلس عمل کے لاہور کے جلسہ عام میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت پر قائدین ،ْ کارکنان اور منتظمین کو مبارکباد

عوام چوروں ،ْ لوٹوں اور لٹیروں سے تنگ آ چکے ہیں اب عوام صاف ستھری قیادت کو ہی آگے لانا چاہتے ہیں،جماعت اسلامی کے رہنمائوں کا اظہارتشکر

پیر 14 مئی 2018 23:26

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) قائم مقام امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی شیخ مسعود احمد ،ْجنرل سیکرٹری ضیا اللہ چوہان ،ْنائب اُمراء سید عزیر حامد ،ْرضا احمد شاہ ،ْرضوان احمد ،ْ ڈاکٹر کاشف شیخ ،ْ قاضی محمد جمیل ،ْ ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاضی محمد ظہیر ،ْمولانا عثمان آکاش ،ْ راجہ ممتاز حسین ،ْطارق رضا ،ْ بختیار الحق کیانی اور سیکرٹری اطلاعات ملک محمد اعظم نے مینار پاکستان لاہور کے مقام پر جلسہ عام کی کامیابی پراللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے ایم ایم اے کے قائدین ،ْ کارکنان اور منتظمین کو مبارکباد پیش کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل کے جلسہ عام میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عوام چوروں ،ْ لوٹوں اور لٹیروں سے تنگ آ چکے ہیں اب عوام صاف ستھری قیادت کو ہی آگے لانا چاہتے ہیں ایم ایم اے میں شامل دینی جماعتوں کے قائدین میں سے کسی کا بھی نام پانامہ لیکس میں نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ناچ گانے اور اُچھل کود سے کوئی تبدیلی نہیں آسکتی ایم ایم اے نے پہلے بھی عوام کی خدمت کی ہے اور اگر اب پھر موقع ملا تو کے پی کے کو ایک ماڈل صوبہ بنایا جائے گاصاف ستھری اور کرپشن فری قیادت صرف اور صرف ایم ایم اے کے پا س ہے جماعت اسلامی کے ہنمائوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آنے والے انتخابات میں بہروپیوں اور بار بار دھوکہ دینے والوں کو مسترد کر کے ایم ایم اے کے امیدواروں کو ووٹ دیں۔