روخانہ سبائون فلاحی تنظیم کے زیر اہتمام ولی خیل گرائونڈ پر جاری سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر

پیر 14 مئی 2018 23:26

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) جی پی موبل کے تعاون سے روخانہ سبائون فلاحی تنظیم کے زیر اہتمام ولی خیل گرائونڈ پر جاری سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر ہو گیا ۔ سپورٹس فیسٹیول میں مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے گئے جس میں کرکٹ، رسہ کشی، گولہ ، 1500میٹردوڑ، 100 میٹر دوڑ، لانگ جمپ اور ہائی جمپ شامل تھے ۔ کرکٹ میں کل 24ٹیمیں آپس میں مد مقابل تھے جس کو 6گروپوںمیں تقسیم کیا گیا تھافائنل میچ حماد سٹار اور خیبر نگینہ کے درمیان کھیلا گیاجس میں خیبر نگینہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10اورز میں179رنز کا ٹارگٹ دیا جس کے تعاقب میں حماد سٹار نے 140رنز بنائے فائنل میچ میں مطالب آفریدی نے تباہ کن باولنگ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کر دیا اسی طرح خیبر نگینہ نے مخالف ٹیم کو39 رنز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر دی فائنل میچ کے مین آف دی میچ اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی خیبر نگینہ کے اوپنر بلے باز کاشف آفریدی کو قرار دیا گیا جبکہ ٹورنامنٹ کے بہترین با ولر منصور آفریدی قرار پائے ۔

(جاری ہے)

1500 میٹر دوڑمیں انضمام آفریدی نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ 100 میٹر دوڑ میں مہران آفریدی نمایارہے ، لانگ اور ہائی جمپ کے مقابلوں میں انضمام آفریدی نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ سپورٹس میلے کے مہمان خصوصی ایم۔ این۔اے الحاج شاہ جی گل کے نمائندے ملکزادہ ندیم آفریدی تھے آخر میں انہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور ٹورنامنٹ کے منتظمین کیلئے 50 ہزار روپے نقددینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر روخانہ سبا ئو ن کے صدر اجمل آفریدی نے کہا کہ اس طرح سرگرمیاں منعقد کرنا ہماراصل مقصد ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات اور غیر ضروری کاموں سے روکھیں اور معاشرے میں نئے کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ سامنے آسکے

متعلقہ عنوان :