نجی تعلیمی اداروں کیلئے یکم جون سے چھٹیوں کے اعلان خیرمقدم

امیدہے ریگولیٹری اتھارٹی آئندہ بھی نجی سیکٹرکواعتمادمیں لیکرفیصلہ کریگی ،عطاء الرحمن،فضل اللہ

پیر 14 مئی 2018 23:26

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے نجی سکولزریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے نجی سیکٹرکیلئے یکم جون سے موسم گرماکی چھٹیوںکے اعلان کاخیرمقدم کیاہے ،پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک(PEN)کے صوبائی جنرل سیکرٹری عطاء الرحمن اور ممبرپی ایس آراے فضل اللہ دائودزئی نے ایک بیان میں کہاہے کہ تعلیم کے فروغ میں نجی سیکٹرکی اہمیت سے انکار نہیں کیاجاسکتا جس نے ریاست کابڑابوجھ اٹھارکھاہے ہمارامقصد صرف قوم کے نونیہالوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا اورانکے بہترمستقبل کو سنوارنا ہے ،انہوں نے کہاکہ قبل از وقت موسم گرماکی چھٹیوں کے باعث طلبہ کے امتحانات اور سالانہ ورکنگ ڈیز کاہدف متاثرہونے کا خدشہ تھا تاہم پی ایس آراے ممبران کی نشاندہی اورمطالبے پر نجی سکولزریگولیٹری اتھارٹی نے حالات کابروقت جائزہ لیکرنجی سیکٹر کیلئے چھٹیوں کااعلان یکم جون تا25اگست کردیاہے جس کا یہ فیصلہ خوش آئند اورہم اس کاخیرمقدم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ریگولیٹری اتھارٹی آئندہ بھی نجی سیکٹرکواعتمادمیں لیکرفیصلہ کریگی ۔

متعلقہ عنوان :