پرائیویٹ سکولز کے فیسیں عوامی استطاعت کے مطابق مقرر کی جائیگی ،ظفرعلی شاہ

پیر 14 مئی 2018 23:27

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) پرائیویٹ سکولز ریگولریٹری اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹرسید ظفر علی شاہ نے کہاہے کہ پرائیویٹ سکولز کے فیسیں عوامی استطاعت کے مطابق مقرر کی جائیگی جبکہ اس سے قبل تمام پرائیویٹ سکولز کو درجہ بندی میں تقسیم کیاجائیگا انہوں نے کہاکہ پرائیویٹ سکولز کی فیس مقر ر کرنا ایک حساس معاملہ ہے اور تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ باہمی مشاورت سے مقرر کی جائیگی انہوں نے کہاکہ بچوں کودی جانے والی سہولیات کے مطابق سکولوں کو درجہ بندی میں تقسیم جائیگا انہوں نے تمام سکولز مالکان کو تنبیہ کی کہ وہ پی ایس آر اے ایکٹ اور ہائی کورٹ کے فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے یہ باتیں انہوں نے فیس ریگولرائزیشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ڈاکٹر فضل الرحمان چیئرمین پشاوربورڈ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایس آر اے نور عالم خان ‘ زاہد محمد ڈپٹی ڈائریکٹر ایلمنٹری سیکنڈری ایجوکیشن پشاور‘ شرین جنید ڈائریکٹر سٹی سکولز ‘ صنام سیٹھی ڈائریکٹر پشاور ماڈل سکول‘ ڈاکٹر فیصل خان فوکل پرسن والدین‘ قاسم خان چیئرمین بیکن ہائوس پشاور‘ غلام مصطفی ممبر پی ایس آر اے اورسابقہ ڈائریکٹر ایجوکیشن‘ثمینہ شینواری ہیڈ آف سٹی سکول پشاور‘ ہدایت اللہ ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس پی ایس آر اے اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر مسائل پر تفصیل سے غور وغوض کیاگیا اور فیصلے کئے گئے کہ سکولوں کی فیس ریگولائزیشن سے قبل تمام سکولوں کی درجہ بندی ‘ سکولو ں میں بچوں کو دی جانے والی تعلیم کا معیار ‘ جسمانی سہولت‘ ٹرانسپورٹ کے بہتر انتظام ‘ معیاری فرنیچر کی فراہمی ‘واش رومز ‘صاف پانی کی فراہمی ‘ تعلیمی پوزیشن کو دیکھ کر درجہ بندی کی جائیگی جس میں مختلف سکولوںکو درجہ بندی اے ون ‘ اے ‘ بی اورسی کے مطابق فیس مقرر کی جائیگی اس سلسلے میں تمام شرکاء میں پی ایس آر اے کی جانب سے پروفارما تقسیم کیاگیا اور اسکا بغور مطالعہ کے بعد 48 گھنٹے بعد دوبارہ اجلاس طلب کیاجائیگا جس میں سکولوں کو درجہ بندی کو حتمی شکل دید ی جائیگی ۔