رمضان المبارک ،بی آر ٹی تعمیراتی منصوبے کیلئے نئے شیڈول کا اعلان

پیر مئی 23:27

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے ) نے رمضان المبارک کے دوران ریپڈبس ٹرانزٹ (بی آرٹی ) کے تعمیراتی منصوبے کیلئے نئے شیڈول کا اعلان کیا ہے جسکے مطابق بی آر ٹی کے منصوبے پر رمضان میں بھی کام جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

پی ڈی اے کے ترجمان نے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کی تردید کرتے ہوے وضاحت کی ہے کہ رمضان کے دوران بی آرٹی تعمیراتی کام دن اور رات کے محضوص اوقات میں کیا جائے گا اس سلسلے میں پی ڈی اے نے تعمیراتی کام کا نیا شیڈول تیار کیا ہے جسکے تحت رمضان کے بابرکت مہینے میں سحری سے دن بارہ بجے تک ایک شفٹ کام کرے گا جبکہ دن بارہ بجے سے افطاری تک صرف انتہائی ضروری عوامل سر انجام دیئے جائیں گے ترجمان کے مطابق افطار سے سحری تک دوسرا شفٹ پوری تندہی سے اپنے فرائض انجام دے گا ۔

متعلقہ عنوان :