پولیس عوام کے تعاون کے بغیر جرائم کا صفایا نہیں کرسکتی،ڈی پی اوشانگلہ

پیر مئی 23:27

شانگلہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) ضلعی پولیس آفیسرشانگلہ راجہ عبدالصبور نے کہاہے کہ پولیس عوام کے تعاون کے بغیر جرائم کا صفایا نہیں کرسکتی لہذا عوام پولیس کے ساتھ جرائم کی روک تھام کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں ۔وہ بشام کے ایک مقام ہوٹل میں کھلی کچہری سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر علاقہ معززین ایس ایچ او حبیب شاہ نے بھی خطاب کیا جبکہ عوام نے پولیس کے خلاف شکایتوں کی انبار لگادی ۔

(جاری ہے)

معززین علاقہ نے کہاکہ ٹریفک پولیس بھرے بازار میں ٹرک کھڑی کرکے چالان کرتے ہوئے گھنٹوں کیلئے ٹریفک کی روانی متاثر کردیتے ہیں جبکہ چیک پوسٹوں میں سیاحوں کے ساتھ نازیبا الفاظ استعمال کی جاتی ہیں جوکہ سراسر ذیادتی ہیں لہذا سیاح ہمارے مہمان ہیں اور اُن کے ساتھ تعاون کرنے چاہئے اور انہیں سہولیات فراہم کرنی چاہئے ۔ اس موقع پر ڈی پی او نے پولیس کے ساتھ تعاون کرنے اور جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کرنے پر زور دیا۔ ڈی پی او نے کہاکہ پولیس کے متعلق مسائل کو فوری حل کیا جائیگا اور علاقہ معززین پولیس کے کسی بھی مسئلہ کے بارے میں اُن سے رابطہ کرسکتے ہیں اور اُن سے اُن کے دفتر میں مل سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :