سیکاس یونیورسٹی میں پہلی او بی ای ایجوکیشن ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس کا انعقاد

پیر 14 مئی 2018 23:27

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) او بی ای ایک ایسا عمل ہے جس میںتعلیم کی تشخیص اور قدروقیمت کی جانچ پڑتال کے طریقے شامل ہیں تاکہ متوقع علم کے حصول اور پروگرام میں مہارت جانچی جا سکے۔ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین، انجینئر جاوید سلیم قریشی کی قیادت میں اور بھرپور کوششوں سے پاکستان کو واشنگٹن اکارڈ کے رکن کے طور پر شامل کیا گیا ہے جس سے ہمارے گریجویٹ انجینئرز کی ڈگری کو دنیا بھر میں ملازمت حاصل کرنے کے لئے عالمی سطح پر تسلیم کیا جائے گا۔

ان خیالات کااظہار سیکاس یونیورسٹی پشاور میںپہلی اوربی ای ایجوکیشن ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں کیاگیا جس کی صدارت سیکاس یونیورسٹی کے ڈین آف انجینئرنگ ، پروفیسر ڈاکٹرا عظام العصر نے کی۔

(جاری ہے)

اس اجلاس میںخیبرپختونخواہ کے تعلیم و تدریس ، صنعت و تجارت سے وابستہ ممبران ، طلباء اور والدین نے بھرپور شرکت کی۔ سیکاس یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ریاض اے خٹک نے او بی ای نظام کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ نظام پرانے فرسودہ نظام تعلیم کی جلد جگہ لے لے گا جس سے تعلیمی نظام میں مزید بہتری آئے گی۔

او بی ای ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس، انجینئرنگ کے ڈگری پروگراموں پر نئے نظام کے عملی نفاذ کے لئے پاکستان انجینئرنگ کونسل کی ایک اہم ضرورت ہے۔ سیکاس یونیورسٹی اس سلسلے میں تمام پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں سب سے آگے ہے جو اس نظا م کو عملی طور پر نافذ کرنے جارہی ہے ۔ CECOS یونیورسٹی میں OBE عمل درآمد کی تفصیلی پیش رفت کے بارے میں غور کرنے کے بعد ڈاکٹرریاض محمد اور تمام ارکان نے صحت مند بحث میں فعال طور پر حصہ لیا اور سیکاس یونیورسٹی کی جانب سے تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے اس طرح کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا. انڈسٹری، تعلیمی اداروں کے افراد، سابقہ طلباء، والدین اوراراکین نے سیکاس یونیورسٹی میں او بی ای کے نظام کے کامیاب عمل درآمدکے لئے ان کے مکمل تعاون کی یقینی دہانی کی۔