ڈی پی اوہنگوکاتھانہ صدر اورپولیس چیک پوسٹ کاہی کادورہ،ریکارڈچیک کیا

پیر مئی 23:27

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) ہنگوکے ضلعی پولیس سربراہ آصف گوہرنے تھانہ صدراورپولیس چیک پوسٹ کاہی کا اچانک دورہ کیا۔دورے کے موقع پرڈی پی اوآصف گوہرنے تھانہ صدر اورپولیس چیک پوسٹ کاہی کاتمام ریکارڈچیک کرتے ہوئے عمارتوں کے مختلف حصوں اورسیکورٹی چیک پوسٹوں کابھی معائنہ کیا۔ڈی پی او نے تھانہ اورچیک پوسٹ کے روزنامچہ، دفاتر،رہائشی بیرکس،مالخانہ،،کوت اورکوت میں رکھے گئے اسلحہ کا معائنہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

صفائی کی صورتحال چیک کرتے ھوئے ایسے مزیدبہتراور برقراررکھنے کے حوالے سے احکامات بھی جاری کئے جبکہ سیکورٹی ڈیوٹی پرموجود اہلکاروں سے ملاقات کرتے ھوئے ان کا یونیفارم چیک کیااورانھیں بدوران ڈیوٹی ہلمٹ وجیکٹ لازم استعمال کرنے اورعوام دوست رویہ اختیارکرنے کے ساتھ ساتھ تھانہ محرران کوتمام سرکاری ریکارڈ مکمل رکھنے اورتھانے میں آئے ہوئے سائلین کے ساتھ اچھا اوردوستانہ رویہ رکھنے کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کیں۔ڈی پی اوآصف گوہرنے سٹیشن ہاوس آفیسر(SHO)کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ اپنے تھانے کے حدودمیں مشکوک اورجرائم پیشہ عناصرپرکڑی نظررکھتے ہوئے مجرمانہ سرگرمیوں کے سدباب اورانسدادکیلئے اپنی پیشہ ورانہ کارکردگی میں مزہدبہتری پیداکریں۔

متعلقہ عنوان :