نوشہرہ،جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ،پانچ افرادزخمی

پیر 14 مئی 2018 23:29

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) جی ٹی روڈ پر ادم زئی کے قریب تیز رفتار رکشہ موٹر کارپر چڑھ دوڑا، رکشہ میں سوار پانچ افرد زخمی ہوگئے زخمیوںکوقاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ منتقل کردیاگیا۔ جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مختیار خان ساکن جہانگیرہ نے پولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیوی، اور دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ اپنی تیز رفتار رکشہ میں جارہا تھا کہ آدم زئی سٹاپ کے قریب ہمارا رکشہ موٹر کار پر چڑھ دوڑا۔ جس سے میں میری بیوی، واجد، واجد علی اور زوجہ واجد علی زخمی ہوگئے زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے فوری طور پر کیو ایم سی نوشہرہ منتقل کردیاگیا جہاں پر ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔پولیس نے تفتیش شروع کردی۔