سادہ لوح عوام کولوٹنے والانجی کمپنی کا ڈائریکٹر طارق محمودگرفتار

پیر مئی 23:29

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء)قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوانے مختلف جعلی کاروبارکے ذریعے سادہ لوح عوام کے پیسے خوردبردکرنیوالے میگا شائن لمٹیڈ ہری پورکے ڈائریکٹر(راولپنڈی کارہائشی) طارق محمودکوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملزم طارق محمودنے دیگرساتھیوںکی ملی بھگت سے میگاشائن،میگالنکس،ٹی فورٹریڈنگ اورورلڈوائڈ مارکیٹنگ سمیت دیگرکمپنیاںاسلام آباد،ہری پور اوردیگرشہروںمیںقائم کی تھیں۔ملزم نے جعلی کاروبارمیں سادہ لوح عوام کی سرمایہ کاری کرنے کی حوصلہ افزائی کی تاہم سرمایہ کاری کرنے کے بعدملزم نے نہ سرمایہ کاری کرنیوالوںکومنافع دیااورنہ ہی اپنی رقم واپس کردی اور فرار ہوگیا ps/aht/msc2013