خبر رساں اداروں کی بین الاقوامی کانفرنس کا ’’انٹرنیشنل فورم آف نیوز ایجنسیز‘‘ (افنا) کے قیام کا فیصلہ ، رواں سال کیلئے پاکستان فورم کا سربراہ منتخب

’’اے پی پی‘‘ اس کے سیکرٹریٹ کے طور پر فرائض سرانجام دے گا ، رکن ممالک کے خبر رساں اداروں کے مابین خبروں، تصاویر اور ویڈیوز کے تبادلے کیلئے ویب پورٹل کی تشکیل عمل میں لائی جائے گی، فورم کی فعالیت کیلئے پاکستان سمیت 5 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی خبر رساں اداروں کی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر، وزیر دفاع خرم دستگیر اور ’’اے پی پی‘‘ کے منیجنگ ڈائریکٹر مسعود ملک نے غیر ملکی مندوبین میں یادگاری شیلڈز تقسیم کیں

پیر 14 مئی 2018 23:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) خبر رساں اداروں کی بین الاقوامی کانفرنس نے ’’انٹرنیشنل فورم آف نیوز ایجنسیز‘‘ (افنا) کے قیام کا فیصلہ کیا ہے، رواں سال کیلئے پاکستان کو اس فورم کا سربراہ منتخب کیا گیا ہے، قومی خبر رساں ادارہ ’’اے پی پی‘‘ اس کے سیکرٹریٹ کے طور پر فرائض سرانجام دے گا جبکہ رکن ممالک کے خبر رساں اداروں کے مابین خبروں، تصاویر اور ویڈیوز کے تبادلے کیلئے ویب پورٹل کی تشکیل عمل میں لائی جائے گی، اس فورم کی فعالیت کیلئے پاکستان سمیت 5 رکنی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے۔

’’اے پی پی‘‘ کے زیر اہتمام 13 اور 14 مئی کو منعقد ہونے والی خبر رساں اداروں کی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس منگل کو یہاں اختتام پذیر ہوگئی ۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں مشرق وسطیٰ ‘خلیج ‘یورپ ‘جنوب مشرقی ایشیاء اور میزبان پاکستان سمیت مختلف خطوں کی نمائندگی کرتے ہوئے دنیا بھر سے 18ممالک کے 21 غیر ملکی مندوبین نے شرکت کی۔ اختتامی تقریب میں وزیر دفاع خرم دستگیر مہمان خصوصی تھے۔

کانفرنس میں شریک ممالک نے باہمی طور پر متفقہ16نکاتی سفارشات میں قرار دیا کہ کانفرنس میں شریک قومی خبر رساں اداروں کا پلیٹ فارم ’’انٹرنیشنل فورم آف نیوز ایجنسیز (افنا)‘‘ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے‘ اس منفرد پورٹل پر، بانی ارکان کی مشاورت سے، خواہش مند قومی خبر رساں ادارں اور بین الاقوامی طور پر فعال دیگر میڈیا اداروں کی شمولیت کی سہولت حاصل ہوگی۔

ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کو کانفرنس نے رواں سال کیلئے ’’افنا‘‘ کا سربراہ منتخب کیا اور اس نے سیکرٹریٹ اور انسانی وسائل کی فراہمی کے لئے رضا کارانہ اپنی خدمات پیش کی ہیں۔ ممبر ممالک نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ ’’افنا‘‘ سیکرٹریٹ کی میزبانی ہر سال دوسرے ملک منتقل ہو جائے گی، میزبان ملک اس سال کیلئے سیکرٹریٹ کے اخراجات برداشت کرے گا۔

’’افنا‘‘ خبری مواد، تصاویر اور ویڈیوز کے رکن نیوز ایجنسیوں کے مابین تبادلے کے لئے ویب پورٹل قائم کرے گا، جس کیلئے انگریزی رابطے کی زبان ہوگی۔ کانفرنس میں پلیٹ فارم کی فعالیت کے لئے 5 رکنی رابطہ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ‘یہ رابطہ کمیٹی (سٹیئرنگ کمیٹی کے ساتھ مشاورت سی) پورٹل پر پیش رفت کے لئے حکمت عملی وضع کرنیکی ذمہ دار ہوگی، جس کے ارکان میں ایران ‘یونان ‘پاکستان ‘سوڈان اور تیونس شامل ہیں۔

خبر رساں اداروں کی بین الاقوامی کانفرنس کمیٹی کی طرف سے باہمی فیصلے کے مطابق باری باری سالانہ بنیاد پر منعقد ہوگی۔ مندوبین نے متعلقہ قومی خبر رساں ادارے اور یا میڈیا ادارے کے فریم ورک / ضابطوں کے اندر نئے پورٹل کی فعالیت میں لچک کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ کمیٹی کسی رکن ملک کی خدمات حاصل یا نئے رکن کو شامل اور ارکان سے تجاویز اور سفارشات مدعو کر سکتی ہے‘ اس نئے فورم نے پورٹل پر خبرں اور فیچرز کے ٹیکسٹ اور بصری مواد کے تبادلے کا عزم کیا ہے۔

یہ پورٹل رکن خبر رساں اداروں/ نیوز آرگنائزیشنز کی داخلی خبروں کا بھی تبادلہ کریگا خواہ یہ نیوز بلیٹن کی اشاعت کے ذریعے ہو یا پورٹل کے ہوم پیچ کے اندر ’’آئیکن‘‘ ہوسکتا ہے۔ رکن اداروں کے صحافیوں اور غیر صحافتی عملے کے لئے باقاعدہ تربیتی پروگرام کے ذریعے استعداد کار بڑھائی جائے گی۔ صحافیوں کے دوطرفہ اور کثیر الجہتی بنیاد پر دوروں کے تبادلہ پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

رکن اداروں کی مارکیٹنگ / معاشی پہلو کی بہتری پر بھی غور کیا جائے گا اور اس ضمن میں پیشہ وارانہ اداروں سے مشاورت کی جائے گی۔ بلغاریہ کی سفارش کے پیش نظر مختلف پہلوئوں پر ویڈیوز اور ٹیکسٹ سرویز کے تبادلے کو بھی پورٹل کا حصہ بنانے کی پذیرائی کی جائے گی۔ ہر رکن ادارے سے بہترین تصویر‘ بہترین ٹیکسٹ سٹوری اور بہترین ویڈیوکا سہ ماہی بنیاد پر انتخاب کیا جائے گا جبکہ ’’افنا‘‘ ایوارڈ دینے کیلئے تمام رکن اداروں سے سالانہ بنیاد پر انتخاب کیا جائے گا۔

کانفرنس میں ان فلسطینی اور دیگر صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جنہوں نے فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جانیں قربان کیں۔ کانفرنس میں آذربائیجان، بحرین، بلغاریہ، چین، مصر، یونان، انڈونیشیا، ایران، قزاخستان، لبنان، اومان، پاکستان، قطر، رومانیہ، سعودی عرب، سوڈان، شام، ترکی اور تیونس کے مندوبین نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر وزیر دفاع خرم دستگیر اور ’’اے پی پی‘‘ کے منیجنگ ڈائریکٹر مسعود ملک نے غیر ملکی مندوبین میں ’’اے پی پی‘‘ کی یادگاری شیلڈز بھی تقسیم کیں۔

ایم ڈی اے پی پی مسعود ملک نے اپنے اختتامی کلمات میں کانفرنس کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ z-mrt-ksd-nsr-zmr-tar/mhn/mhs/zah-aam/rhn 2015 ;@ }خ*…ً$}خ*…ً }خ*…ً$}خ*…ً }خ*…ً})}$`mخ*ی* `mخ*ی*$`mخ*ی* `mخ*ی*$`mخ*ی* `mخ*ی*ل* `mخ*ی*$`mخ*ی*5 `mخ*ی*$`mخ*ی*4 `mخ*ی*`mخ*ی*c `mخ*ی* `mخ*ی*$`mخ*ی* `mخ*ی*:`mخ*ی* `mخ*ی*~`mخ*ی* `mخ*ی*`mخ*ی* `mخ*ی*`mخ*ی* `mخ*ی*`mخ*ی* `mخ*ی*`mخ*ی* `mخ*ی*`mخ*ی* `mخ*ی*n`mخ*ی* `mخ*ی*`mخ*ی* `mخ*ی*4`mخ*ی* `mخ*ی*`mخ*ی* `mخ*ی*ض*`mخ*ی*0`mخ*ی*`mخ*ی*ge 222ٖڑB|] D× 2~ؐ*2 ;۰5L۔D:;ف(؛n@ٌٹ*:؛nZUز*=U۰5ہ*۔DTUت+۴q>T۴qL&ٹ*(>L&U*a(U@rٹ*@rpRز*=F۰5چ*۔DEF×b1Eb1(-(-۶=ٹ*۶*P]p۰!)P]ٖ[ ٹ*!ٖ[ ۰w ۰w T\ٹ*T\صhصh۰5j۔Dٹ*ٍ