افغانستان پاکستان ایکشن پلان برائے امن اور یکجہتی کے چوتھے اجلاس کا انعقاد

ایکشن پلان برائے امن و یکجہتی کو حتمی شکل دیدی گئی

پیر 14 مئی 2018 23:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) افغانستان پاکستان ایکشن پلان برائے امن اور یکجہتی کا چوتھا اجلاس پیر کو وزارت خارجہ میں منعقد ہوا۔ افغانستان کی طرف سے نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی اور پاکستان کی جانب سے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے اپنے اپنے وفود کی قیادت کی۔ اجلاس کے دوران پاکستان اور افغانستان نے ایکشن پلان برائے امن و یکجہتی کو حتمی شکل دیدی۔

اس سے 6 ورکنگ گروپس آپریشنلائز ہو گئے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایکشن پلان برائے امن و یکجہتی باہمی اعتماد کو مستحکم کرنے اور تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کیلئے فریم ورک فراہم کرتا ہے۔ ایکشن پلان باہمی خدشات سے متعلق معاملات کے حل کیلئے میکنزم بھی فراہم کرتا ہے۔ دونوں ملکوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایکشن پلان برائے امن و یکجہتی پر مکمل عملدرآمد کرنے سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے سے متعلق مقاصد حاصل ہونگے۔ دونوں ملکوں میں امن، استحکام، خوشحالی اور ترقی قائم ہوگی۔