بہاولنگر شہر میں دھماکے کی اطلاعات

پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی جانب سے دھماکے کی جگہ کی تلاش جاری ہے

muhammad ali محمد علی پیر 14 مئی 2018 20:47

بہاولنگر شہر میں دھماکے کی اطلاعات
بہاولنگر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 14مئی 2018ء ) :بہاولنگر شہر میں دھماکے کی اطلاعات ہیں۔پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی جانب سے دھماکے کی جگہ کی تلاش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق بہاولنگر شہر میں زور دار دھماکے کی آوازسنی گئی ہے۔جس کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی جانب سے دھماکے کی جگہ کی تلاش جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ابتدائی معلومات کے مطابق سیکیورٹی حکام کی جانب سے جائے وقوعہ کو تلاش کیا جارہا ہے تاکہ دھماکے کے حوالے بنیادی معلومات اکٹھی کی جا سکیں اور یہ پتہ چلایا جا سکے کی دھماکہ کس نوعیت کا تھا اور اس کے نتیجے میں کتنا نقصان ہوا یا ہونے کا خدشہ ہے۔جگہکا تعین ہوتے ہی امدادی کاروائیاں بھی شروع کر دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :