ٹانک میں یتیم بچوں کی کفالت کے لیے الخدمت فاونڈیشن کی جانب ڈونرز کانفرنس

پیر 14 مئی 2018 23:30

ٹانک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) ٹانک ڈسٹرکٹ کونسل میں یتیم بچوں کی کفالت کے لیے الخدمت فاونڈیشن کی جانب سے ڈونرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جسمیں سرائیکی امیدوار پی کے 94 رمضان شوری،پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سردار ہدایت اللہ گنڈہ پور،الخدمت فاونڈیشن جنوبی اضلاع کے نائب صدر احسان اللہ مروت،جماعت اسلامی کے امیر عبدالقادر ،سجاد مروت، ذاکراللہ برکی سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں کے کارکنان اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی،ڈونرز کانفرنس سے خطاب کے دوران الخدمت فاونڈیشن ٹانک کے صدر انعام اللہ نے خطاب کے دوران کہا کہ زلزلہ زدگان ہوں یا متاثرین جنوبی وزیرستان ہر میدان میں الخدمت فاونڈیشن نے دکھی انسانیت کی خدمت کی انھوں نے کہا مریضوں کی فرسٹ ایڈ اور علاج معالجہ کے ساتھ ساتھ ٹانک میں ایمبولینس کام کررہی ہے جس کی ہیلپ 1023 جو کسی بھی وقت کال کرنے پر میسر ہوتی ہے انھوں نے کہا الخدمت فاونڈیشن نے ٹانک میں یتیم بچوں کی کفالت کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے اب تک سینکڑوں بچوں کی مفت تعلیم و تربیت اور یتیم بچوں کی امداد کررہی ہے انھوں نے کہا کہ ٹانک میں عنقریب یتیم بچوں کی کفالت کے لیے آغوش سنٹرز قائم کئے جائیں گے انھوں نے مخیر حضرات سے یتیم بچوں کی کفالت اور آغوش سنٹر ز کے قیام کے لیے امداد کی اپیل کی ہے۔