حکومت سندھ صوبے میں بینظیر انکم سپورٹ کارڈ رکھنے والی خواتین میں مفت گندم تقسیم کا آغاز کردیا ، نثار احمد کھوڑو

پیر 14 مئی 2018 23:32

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) سندھ کے سینئر وزیرخوراک نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ حکومت سندھ صوبے میں جامشورو ، دادو ، سانگھڑ ، تھرپارکر، عمرکوٹ کے علاوہ 6 اضلاع میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کارڈ رکھنے والے ڈیڑھ لاکھ غریب خواتین میں مفت گندم تقسیم کا آغاز کردیا ہے تاکہ ماہ رمضان المبارک کے دوران غریب خاندانوں کو رلیف مہیا کیاجاسکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹری میں گندم کے گداموں میں کوٹری اور جامشورو کے غریب خواتین میں مفت گندم تقسیم کرنے کی تقریب میں خصوصی مہمان طور خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت مہنگائی پر ضابطہ لانے میں ناکام ہوئی ہے کچھ لوگ پی پی پی پر الزامات لگارہیں ہیں کہ انہوں نے غریبوں کے لیے کیا کیا ہے - انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے غریبوں کی دیکھ بھال میں کوئی بھی کثر نہیں چھوڑی ہے جبکہ کاشتکاروں کو اچھے نرخ دیکر یہ گندم دوبارہ غریبوں میں مفت تقسیم کی جارہی ہے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کہا کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہونے چاہیے ، کوئی بھی سیاسی جماعت انتخابات ملتوی کرانے کے حق میں نہیں ، لاپتہ افراد کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لاپتہ افرادسے متعلق کیس عدلیہ میں چل رہا ہے ،انہوں نے پیش کیے گئے بجٹ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ اس کی اسمبلی سے منظوری لی جائیگی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی پی پی رہنمائوں کے علاوہ متعلقہ افسران موجود تھے ۔