ہری پور، معاشرہ کی بہتر خدمت اورمثبت طرز عمل کے فروغ کیلئے تحصیلداروں اور پٹواریوں کی تربیتی ورکشاپ

پیر 14 مئی 2018 23:32

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) یونیورسٹی آف ہری پور کی سپیکم سوسائٹی کے زیراہتمام ضلع ہری پور کے تحصیلداروں اور پٹواریوں کیلئے معاشرہ کی بہتر خدمت، مثبت طرز عمل اور قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ کے حوالہ سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں محکمہ مال سے تعلق رکھنے والے قریباً 60 افسران نے شرکت کی۔

ورکشاپ میں افسران کو مختلف سرگرمیاں بھی کروائی گئیں۔ ورکشاپ کے مقرر شعبہ علوم اسلامیہ کے صدر اور سپیکم سوسائٹی کے چیئرمین ڈاکٹر مہیمن نے اس موقع پر کہا کہ محکمہ مال کے افسران بڑی محنت سے اپنا کام کرتے ہیں اور ان میں ہر قسم کی صلاحیت موجود ہے، ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ درست سمت میں پیشہ وارانہ انداز میں محکمہ مال کے افسران کی تربیت کا وقتاً فوقتاً اہتمام کیا جائے اور انہیں معاشرے کی بہتر خدمت کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر مہیمن نے کہا کہ ورکشاپ کی مدد سے محکمہ مال کے افسران کی قائدانہ اور تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔ ورکشاپ کے شرکاء نے اس کوشش کو بہت سراہا اور اسے اپنے لئے بہت مفید قراردیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ایسی ورکشاپ کا سلسلہ جاری رہنا بہت سودمند ہو گا۔ ڈاکٹر مہیمن نے اس موقع پر شرکاء میں اسناد تقسیم کیں اور کہا کہ اس سلسلہ کی اگلی ورکشاپ رمضان کے بعد منعقد کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :