جنید خان جدون کا سابق ہاکی اولمپئن منصور احمد کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

پیر 14 مئی 2018 23:32

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) پاکستان نیوی ہاکی ٹیم کے کوچ جنید خان جدون نے سابق ہاکی اولمپئن منصور احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سوموار کو یہاں اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک لیجنڈ کھلاڑی سے محروم ہو گیا ہے، منصور احمد کی ہاکی کے کھیل کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، 1994ء کا ورلڈ کپ منصور احمد کی مرہون منت ہے، ان کی ناقابل فراموش گول کیپنگ کی بدولت پاکستان ورلڈ کپ کے فائنل میں ہالینڈ کو شکست دیکر ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ منصور احمد کا دور پاکستان ہاکی کا سنہری دور تھا، ان کے دور میں قومی ہاکی ٹیم کامیابی کی بلندیوں کو چھو رہی تھی، اس دوران قومی ہاکی ٹیم نے بہت سے اعزاز اس ملک کیلئے جیتے تھے۔ جنید خان جدون نے کہا کہ منصور احمد جیسے پلیئر صدیوں میں ایک دفعہ پیدا ہوتے ہیں، ان کی وفات سے ہاکی کے کھیل میں پیدا ہونے والا کھلا صدیوں پر نہیں ہو گا۔ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم اور پاک نیوی کے کوچ نے دعا کی کہ الله تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان ہمت و حوصلہ کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :