چالیس سالہ سیاسی زندگی میں اپنا دامن صاف رکھا ہے، راجہ جاوید اخلاص

پیر مئی 23:32

گوجر خان۔14مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) رُکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص نے دھمیال روڈ دو یوسی بیول گوجرخان کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ اس موقع پر راجہ حمید ایڈووکیٹ صدر مسلم لیگ ن گوجرخان،الحاج شاہد صراف چیئرمین بلدیہ گوجرخان ،اشتیاق چوہدری چیئرمین او پی ایل،سید ندیم شاہ بخاری،محمد ظریف راجہ ممبر سنسر بورڈ،سہیل عباس کیانی گوجرخان،ملک محمد فیاض سندھو و دیگر اہلیان علاقہ اور معززین بھی موجود تھے جس کے بعد یہ تقریب ایک بڑے جلسے میں تبدیل ہو گئی۔

مہمان خصوصی راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ چالیس سالہ سیاسی زندگی میں اپنا دامن صاف رکھا ہے۔انہوں نے بیول گیس کے حوالے سے سابق ناظم حاجی نواز مرحوم کی کوششوں کا بھی ذکر کیا اور انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

راجہ حمید ایڈووکیٹ صدر مسلم لیگ گوجرخان نے کہا کہ اشتیاق چوہدری مسلم لیگ (ن) اور پاکستان کا اثاثہ ہیں ان کی محنت اور لگن سے علاقے میں حقیقی تبدیلی آئی ہے۔

چیئرمین بلدیہ گوجرخان شاہد صراف نے کہا کہ راجہ جاوید اخلاص کی قیادت میں تعمیر و ترقی کے سفر جاری رکھیں گئے اور دیہی علاقوں میں کھربوں روپے کے پروجیکٹ مکمل ہوئے ہیں اور گوجرخان شہر میں حقیقی معنوں میں ترقی کا پہیہ گھوما ہے۔اشتیاق چوہدری نے اہلیان علاقہ کا راجہ جاوید اخلاص اور قائدین کا پرتباک استقبال کر نے پر شکریہ ادا کیا ہے ۔

اشتیاق چوہدری کا کہنا تھا کہ کسی عہدے کے لیے کام نہیں کیا بلکہ عوام کے مسائل میں کمی لانے کے لیے کام کر رہا ہوں اور اپنے قائد محمد نواز شریف اور راجہ جاوید اخلاص کے سپاہی کی حیثیت سے کام کرتا رہوں گااور اگر پارٹی قیادت نے اعتماد کیا اور میرے کندھوں پر کوئی ذمہ داری ڈالی تو اسے احسن طریقے سے پورا کرنے کی کوشش کروں گا۔گوجرخان کے لیے یورپ کی پر آسائش زندگی چھوڑ کر پانچ سال سے عوام کی خدمت کے لیے اپنے آپ کو سرگرم رکھا اور مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ تقریب سے محمد ظریف راجہ،راجہ سہیل عباس کیانی، سید ندیم شاہ بخاری نے بھی خطاب کیا اور سٹیج سیکرٹری کے فرائض طارق سیٹھی صدر یوتھ ونگ گوجرخان نے خوبصورتی سے ادا کیے۔