بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ---- سماج کی ضرورت، گریجویٹ کی اہلیت کے عنوان سے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس شروع

جامعات کی ذمہ داری ہے کہ عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق طلبہ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ ان کے مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے، پروفیسر ڈاکٹر نبی بخش

پیر 14 مئی 2018 23:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ---- سماج کی ضرورت اور گریجویٹ کی اہلیت کے عنوان سے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس شروع ہو گئی ۔ کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش تھے جبکہ صدارت پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ ملک ڈین فیکلٹی آف سوشل سانسز اور فاصلاتی نظام تعلیم کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر نبی بخش جمانی نے کی ۔

کانفرنس کے مقررین میں چین ‘ ہنگری ‘کینیڈا ‘ آسٹریا سمیت ملک کی نام ور جامعات کے پروفیسر صاحبان عنوان کے موضوعات پر خطاب کیا۔ صدر جامعہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعات کی ذمہ داری ہے کہ عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق طلبہ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ ان کے مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے اساتذہ اپنی محنت سے بچوں کی سمت کا تعین کر سکتے ہیں اساتذہ کو چاہئے کہ ذاتی مفادات و جذبات سے ہٹ کر بچوں کو اخلاص و ذمہ داری کے ساتھ پڑھائیں اور ان کی ایسی تربیت کی جائے کہ وہ جدید علوم کے ساتھ ساتھ ایک اچھامسلمان اور معاشرے کیلئے ایک مفید فرد بن سکیں ۔

(جاری ہے)

سیمینار کے انعقاد پر صدر جامعہ نے فیکلٹی آف سوشل سائنسز کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ سماجی معاملات میں تربیت کے عنوان پر اس طرح کی کوشش یونیورسٹی کی اولین ذمہ داری ہے انہوں نے ملکی و غیر ملکی مہمان مقررین کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور طلبہ و طالبات پر زور دیا کہ وہ اس پروگرام سے بھرپور فائدہ حاصل کریں ۔اس موقع پر ڈاکٹر ثمینہ ملک نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کو کانفرنس کے اغراض مقاصد سے آگاہ کیا ۔۔۔۔۔