اٹک ، کے پی کے سے پنجاب کروڑوں مالیت کی 53 کلو منشیات کی بھاری مقدار سمگل کرنے کی کوشش ناکام، لیڈی سمگلر گرفتار

پیر مئی 23:34

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) موٹروے کے ذریعے کے پی کے سے پنجاب کروڑوں روپے مالیت کی 53 کلو منشیات کی بھاری مقدار سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر لیڈی سمگلر کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا خاوند گاڑی چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ملزمہ کیساتھ اس کا بیٹا بھی ہے کار نمبر STA-726 جسے ملزمہ کا شوہر چلا رہا تھا گاڑی پار کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا کار کی تلاشی لینے پر کار سے 35 پیکٹ چرس ، 16 پیکٹ افیون اور 2 پیکٹ ہیروئن برآمد ہوئے موٹر وے پولیس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ منشیات سمگل کرنے میں پورا خاندان ملوث ہے ملزمہ کو اس کے بیٹے منشیات اور گاڑی کیساتھ مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں مقدمہ درج کر کے اس کے خاوند کی تلاش کیلئے پولیس کی چھاپہ مار پارٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔

۔