نوشکی،تعلیمی ادارے،صحت کے مراکز فعال نہ ہونے کے وجہ سے عوام کوسخت مشکلات کا سامنا، میر خورشید احمد جمالدینی

ایم پی اے اور اسکی اتحادی جماعت نے گزشتہ پانچ سالوں میں کرپشن اور کمیشن کے علاوہ عوام کے حقیقی مسائل کے حل کے لئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا، رکن بلوچستان نیشنل پارٹی

پیر 14 مئی 2018 23:34

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن وسابق ضلعی صدر میر خورشید احمد جمالدینی نے کہاہے کہ ضلع نوشکی میں تعلیمی ادارے،صحت کے مراکز فعال نہ ہونے کے وجہ سے عوام کوسخت مشکلات پیش آرہی ہیں جبکہ ضلع کے ایم پی اے اور اسکی اتحادی جماعت نے گزشتہ پانچ سالوں میں کرپشن اور کمیشن کے علاوہ عوام کے حقیقی مسائل کے حل کے لئے کوئی اقدام نہیں اٹھایابلکہ پانچ سالوں میں کرپشن اور کمیشن سے اپنے جیبیں خوب بھری،عوامی حقوق کے دعویداروں نے ملنے والے اربوں روپے کے فنڈز اپنے عزیزوں ،رشتہ داروں اور سیاسی چاپلوسوں میں تقسیم کئے،جبکہ ایم پی اے نوشکی گزشتہ پانچ سالوں میں اپنے زات سے باہر نہ نکل سکیں،اسکیمات اپنے رشتہ داروں اور عزیزوں میں تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ واحد ایم پی اے ہیں جنہوں نے ان اسکیمات کے ٹھیکے بھی خود اٹھائیں اور اپنے من پسند ٹھیکیداروں میں تقسیم کرکے تاریخ کی بدترین اقرباء پروری کی نئی مثال قائم کردی،ضلع کے غریب مریضوں اور غریب وہونہار طلباء کے لئے ملنے والے اسکالرشپ اور میڈیکل فنڈز بھی اپنے رشتہ داروں میں تقسیم کرکے عوام کے حقوق پر قدغن لگائی،ایم پی اے کے پیچھے سسکیاں اور آہیں ہیں ،کارکردگی کا واویلہ کرنے والوں کو عوام نے انتخابات سے قبل ہی مسترد کردیاہے انتخابات میں عوام کے حقوق غصب اور کرپشن وکمیشن مافیا کو عبرتناک شکست سے دوچار کردیا جائیگاانہوں نے عوام نے سیاسی مداریوں کو پہچان چکے ہیں جو اپنے دوغلے پن کے وجہ سے سیاسی بیگانگی کا شکارہورہے ہیں ،ضلع کے عوام کو سیاسی مداری اپنے گمراہ کن فن کے وجہ سے ہرگز بیوقوف نہیں بناسکتے ،سیاسی مداریوں کا سیاسی مستقبل تاریک ہے ،ضلع کے عوام کو ان کرپٹ اور کمیشن خوروں سے بی این پی نجات دلائے گی،بی این پی ایم پی اے نوشکی اور اس کے اتحادی جماعت کے پانچ سالوں میں کرپشن وکمیشن سے متعلق حقائق نامہ جاری کرکے ایم پی اے کے سیاہ کرتوتوں کو بے نقاب کردیگی۔