Live Updates

عمران خان نے (ن) لیگ کو ٹف ٹائم دینے کیلئے پارٹی رہنمائوں کو ہدایات جاری کر دیں

نواز شریف کے متنازعہ بیان پر سخت موقف اپنایا جائے ،گیارہ نکات پر اپنا موقف ٹاک شوز میں دلائل کے ساتھ پیش کرنے کی ہدایت

پیر 14 مئی 2018 23:37

عمران خان نے (ن) لیگ کو ٹف ٹائم دینے کیلئے پارٹی رہنمائوں کو ہدایات جاری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنمائوں کو نواز شریف کے متنازعہ بیان پر سخت موقف اپنانے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چیئرمین سیکرٹریٹ لاہور میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے میڈیا اسٹریٹجی کا اجلاس ہوا جس میں سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان ،سیکرٹری اطلاعات فواد چودھری ،شعیب صدیقی، ڈاکٹر مراد راس، اعجاز احمد چودھری، عندلیب عباس، عائشہ چودھری شریک ہوئے۔

اجلاس میں کپتان نے گیارہ نکات پر اپنا موقف ٹاک شوز میں دلائل کے ساتھ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گیارہ نکات ہی الیکشن مہم کا حصہ ہیں۔ ٹاک شوز میں حریف جماعتوں کے قائدین کو ٹف ٹائم دیا جائے۔عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے حالیہ بیان پر بھی سخت موقف اپنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ کو ممبئی حملوں کے حوالے سے نوازشریف کے بیان پر آڑے ہاتھوں لیا جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات