محکمہ خزانہ اور محکمہ اطلاعات نے بجٹ تقریر کی کاپیاں من پسند پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا میں تقسیم کیں

پیر مئی 23:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) محکمہ خزانہ اور محکمہ اطلاعات نے بجٹ تقریر کی کاپیاں من پسند پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے افراد میں تقسیم کردیں ،بڑے اخبارات اور چینلز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ کیپٹن (ر) ڈاکٹر رقیہ ہاشمی نے پیر کے روز بلوچستان صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ 2018-19ایوان میں پیش کیا ،،بجٹ اجلاس کے شروع ہوتے ہی محکمہ خزانہ اور محکمہ اطلاعات کی طرف سے چند صحافیوں کو بجٹ تقریر کی کاپیاں دیں جبکہ کاپی حاصل کرنیوالوں میں چند ٹی وی چینل کے غیر متعلقہ افراد بھی شامل تھے ، اجلاس کے آخر تک محکمہ خزانہ اور محکمہ اطلاعات نے بڑے اور سینئر اخبارات کے رپورٹروں کو بجٹ کی کاپیاںنہیں دیں ۔