Live Updates

نوازشریف نے ثابت کردیا انڈین ایجنٹ ہے، معافی کی کوئی گنجائش نہیں، قاسم خان سوری

پیر 14 مئی 2018 23:37

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) نوازشریف نے ثابت کردیا کہ وہ انڈین ایجنٹ ہے اب اس کے لئے معافی کی کوئی گنجائش نہیں ایسے غدار کو عبرتناک سزا دی جائے ممبئی حملے تورا کا پری پلان منصوبہ تھا اب یہ بات کھل گئی کہ نوازشریف بھی اس گھٹیا منصوبے کا کردار تھا اپنے ملک سے غداری کرنے والے کی سزا موت ہے، ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے صوبائی جنرل سیکرٹری قاسم خان سوری نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ جو کچھ نوازشریف نے کہا کہ وہ سب اگر بلوچستان کاکوئی بلوچ یا پشتون کہتا تو شاید قیامت ہی آجاتی ضرورت اس امر کی ہے کہ نوازشریف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایاجائے اور اسے عبرتناک سزا دی جائے انہوں نے کہاکہ انڈیا میں نوازشریف اوراس کے بیٹوں کا کاروبار ہے جسے بچانے کیلئے وہ مودی کی زبان بول رہا ہے انہوں نے کہا کہ ممبئی حملے را کا پری پلان منصوبہ تھا جس کا مقصد پاکستان کو بدنام کرناتھا انہوں نے کہاکہ گلبھوشن یادیو جیسے دہشت گرد کے یہاں سے پکڑے جانے پر تو نوازشریف ایک لفظ نہ بولا اورآج اپنے ہی ملک پر بھونڈے الزامات لگاکر مودی سے یاری نبھا رہا ہے انہوں نے کہا کہ کرپشن کی تو جو سزا نوازشریف کو ملے وہ علیحدہ معاملہ ہے مگر ملک سے غداری کی پاداش میں نوازشریف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلا کر اسے عبرتناک سزا دی جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات