انصار برنی انٹر نیشنل ٹرسٹ کے چیئر مین انصار برنی کا سینٹرل جیل گڈانی کا دورہ، قیدیوں سے ملاقات

پیر 14 مئی 2018 23:38

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) انصار برنی انٹر نیشنل ٹرسٹ کے چیئر مین انصار برنی کا سینٹرل جیل گڈانی کا دورہ قیدیوں سے ملاقات کی اور جرمانہ ادا کرنے والے والوں قیدیوں کے جرمانے ادا کئے ،اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالقیوم لہڑی، مجسٹریٹ گڈانی سلیم کاکڑ،مجسٹریٹ افتخار لانگو ، سینٹرل جیل گڈانی کے انچارن شکیل بلوچ ،ہیومن رائٹس قلات ڈویژن کے امان اللہ لاسی ، حاجی علی نواز لاسی،ایف سی میجر ضیاء سمیت دیگر افسرا ن موجود تھے تفصیلات کے مطابق انصار برنی انٹرنیشل ٹرسٹ کے چیئر مین انصار برنی کا سینٹرل جیل گڈانی کا دورہ کیا اور قیدیوں کے مختلف ببرکوں کا دورہ کیااور قیدیوں کے مسائل سننے اور انکو یقین دہانی کرائی آپ کے مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل کیئے جائے گے اس موقع پر سات قیدیوں کے 36000سے زائد کا جرمانہ ادا کیئے جبکہ 2قیدیوں کو فوری رہاکروایا اور مختلف قیدیوں میں اشیاء خوردنوش کیلئے نقد رقم بھی تقسیم کیئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے اور جو ہمیشہ کرتے رہے گے قیدی بھی ہماری طرح انسانی ہیں جو حقوق ہمیں حاصل ہیں وہ حقوق ان کو بھی حاصل ہیں انہوں نے کہا کہ انصار برنی ٹرسٹ کا مقصد ہی دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے اور وطن عزیز کے کسی بھی کونے میں اگر موقع ملتا ہے ہم خدمت کیلئے پہنچ جاتے ہیں اور انسانیت کی خدمت کرنے میں دلی سکون ملتا ہے انہوں نے کہا کہ انصار برنی ٹرسٹ نے انٹرنیشنل سطح پر بھی کافی کیسز حل کیئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :