محمد وامق جاوید مرزا کی وفات پر سیاسی و سماجی اور مریدین کی طرف سے اظہار افسوس

پیر مئی 23:38

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) دربار عالیہ حافظ محمد برکت علی چشتی صابری سہالہ مغل کے سجادہ نشین محمد وامق جاوید مرزا کی وفات پر سیاسی و سماجی اور مریدین کی طرف سے اظہار افسوس ، سجادہ نشین کلیام شریف مرزا نواز صابری، ملک عاصم اعجاز ، ملک عشرت، ملک اشتیاق، چیئرمین یو سی مغل محمد عادل عزیز قاضی ایڈووکیٹ، افتخار مرزا ایڈووکیٹ اور دیگر نے سجادہ نشین محمد وامق جاوید مرزا کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی رحلت سے جو خلاء پیدا ہوا ہے اسے پورا نہیں کیا جا سکتا اسلام اور دین کیلئے مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یا د رکھا جائے گا اس دکھ کی گھڑی میں ہم صاحبزادہ محمد شفقات مغل اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں انہوں نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی۔