ممبئی حملے سے متعلق نواز، شریف کے غیر ذمہ دارانہ بیان کی مذمت کرتے ہیں،پی ایس پی اراکین اسمبلی

نوازشریف کو ملکی سلامتی کے منافی اپنے ڈان نیوز، کو دیئے گئیبیان کی وضاحت دینی چاہیئے

پیر 14 مئی 2018 23:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) پی ایس پی اراکین اسمبلی نے نواز شریف کے ممبئی حملے کے متعلق حالیہ بیان پر ایک مذمتی قرارداد آج سندھ اسمبلی میں جمع کرادی قرادادمیں کہاگیاھے کہ نواز شریف کے ممبئی حملے میں پاکستان کے ملوث ھونے اور پاکستانی سرزمین کے استعمال کے اعتراف نے پوری دنیامیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے مؤقف کمزور کیاھے اور پاکستانی اقوام اور افواج کی قربانیوں اور وقار کو شدید نقصان پہنچایاھے نوازشریف کا حالیہ بیان بھارتی موقف تائید کرتا ھے اور بھارتی بیانیہ کومضبوط کررہاھے ملکی سلامتی کیمنافی غیرذمہ دارانہ بیان سے پوری دنیا میں پاکستان کا وقار مجروح ھواھے اور اس کے ساتھ دہشت گردی کی اس جنگ میں شہید ھونے والے اور عام پاکستانی اور لازوال قربانی دینے والے سیکورٹی اداروں کے اہل خانہ کے احساسات اور جذبات مجروح ھوئے ہیں پی ایس پی اراکین نیکہا پاک سرزمین پارٹی مطالبہ کرتی کہ ملکی سالمتی کے منافی غیرذمہ دارانہ بیان دینے پر وفاقی حکومت نوازشریف سے وضاحت طلب کرے قراد داد جمع کرانے کے موقع پر پی ایس پی اراکین اسمبلی میں محمد دلاور،ندیم راضی،محمود عبدالرزّاق،سیدحفیظ الدین عبداللہ شیخ،سلیم بندھانی ،ناہید بیگم،،بلقیس مختارارتضی فاروقی اورنائلہ منیر موجود تھے۔